صدر ٹرمپ کا شام میں سیکیورٹی زون کے قیام کے لیے ترک صدر کو فون

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2019
دونوں رہنماؤں کے درمیان 75 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو : فائل

دونوں رہنماؤں کے درمیان 75 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: صدر ٹرمپ نے شام میں سیکیورٹی زون کے قیام کے لیے ترک صدر طیب اردگان سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ترک صدر طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کی بدلتی ہوئی صورت حال اور علاقے میں سیکیورٹی زون کے قیام کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کے تنازع کو سیاسی طریقے سے حل کرنے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے 75 بلین ڈالر کے تجارتی ڈالر کے ہدف کے حصول کے لیے روٹ میپ پر بھی بات چیت کی گئی اور مشترکہ اہداف کو کسی قسم کے خسارے کے بغیر حاصل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور جنرل جوزف ڈنفورڈ سیکیورٹی زون کو عملہ جامہ پہنانے کے لیے اسی ہفتے واشنگٹن میں اپنے ترک ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔