سر ویوین رچرڈز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کے خواہاں

عباس رضا  جمعـء 22 فروری 2019
بہتر ہے کہ پاکستان میں جلد  انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے، ویون رچرڈز

بہتر ہے کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے، ویون رچرڈز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کے خواہاں ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے جتنے زیادہ میچز ہوں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر اتنا ہی تیز ہوگا، گزشتہ سال مارچ میں ویسٹ انڈین مینز ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تو اس سے قبل پی ایس ایل کے مقابلوں کی میزبانی کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوچکا تھا، گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، پی ایس ایل میچز کے پاکستان میں انعقاد سے دنیا کو ہمیشہ مثبت پیغام جاتا ہے۔

ویون رچرڈز نے کہا کہ کوئی بھی ساری زندگی اپنی کرکٹ دیار غیر میں کھیلنا نہیں چاہتا، ہر ٹیم چاہتی ہے کہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی حاصل کرے، بہتر ہے کہ پاکستان میں جلد  انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے۔  انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے، یہاں بہترین کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں، ہر سال یہاں فاسٹ پولنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے رہیں تو ایونٹ کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔