- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
فنانشل ٹاسک فورس کا اجلاس ؛ پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا
پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کو عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت کے بعد ایک اور محاذ پر منہ کی کھانی پڑی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام ’گرے لسٹ‘ میں برقرار رکھا جب کہ بھارت کی خواہش کی تھی کہ اس بار پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرا دیا جائے۔
پاکستان کو گزشتہ برس فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس پر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت کرنے جیسے الزامات کا جائزہ لیتے ہوئے سدباب کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے تھے۔
فنانشل ٹاسک فورس کے آج ختم ہونے والے 6 روزہ اجلاس میں آئی ایم ایف، عالمی بینک، اقوام متحدہ، مالیاتی انٹیلی جنس یونٹس سمیت کئی عالمی اداروں نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کی کاوشوں کا زکر کیا جس پر بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا۔
واضح رہے کہ فنانشل ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس رواں برس مئی میں ہوگا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی اور پاکستان مزید مثبت اقدامات ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا تو اس کا نام گرے لسٹ سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔