شریف فیملی کیخلاف کرپشن ریفرنس سننے والے جج جہاندار خان کا لاہور تبادلہ

قیصر شیرازی  بدھ 31 جولائ 2013
اب راولپنڈی کی صرف احتساب عدالت نمبر 2 کے جج الطاف حسین مہا رفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔  فوٹو: فائل

اب راولپنڈی کی صرف احتساب عدالت نمبر 2 کے جج الطاف حسین مہا رفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف ان کی والدہ اور فیملیز کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے 3 ریفرنسز اتفاق فاؤنڈری، رائے ونڈ محل اور حدیبیہ پیپر ملزکیسوں کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت نمبر 3 کے جج جہاندار خان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے انہیں فوری طور پر لاہور رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

انھوں نے گزشتہ روز چارج چھوڑ دیا ہے ان کی جگہ نئے جج کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ اس وقت راولپنڈی کی 4 احتساب عدالتوں میں سے 3 ججزسے محروم ہوگئی ہیں اب صرف احتساب عدالت نمبر 2 کے جج الطاف حسین مہا رفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔