والدہ کا گھر چھوڑنے کی خبروں پر سارہ خان نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2019
سارہ خان چھوٹے نواب سیف علی خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں (فوٹو: فائل)

سارہ خان چھوٹے نواب سیف علی خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑ کر سوشانتھ سنگھ راجپوت کے گھر رہنے پر بول پڑیں۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر سارہ علی خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں اپنا سامان کار میں منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ سارہ خان والدہ کا گھر چھوڑ کر بالی ووڈ اداکار سوشانتھ سنگھ راجپوت کے ساتھ رہنے لگی ہیں۔ صورتحال بگڑنے کے مدنظر سارہ خان نے سامنے آنا ہی بہتر سمجھا۔

سارہ علی خان نے گھر چھوڑنے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہیں اور منتقل ہونے سے متعلق باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، میں اپنی والدہ کے ساتھ ہی ہوں، انہی کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہوں اور ہمیشہ اُن کا دماغ کھاتی رہوں گی۔ سارہ سے ان کے سامان کے متعلق پوچھا  گیا تو انہوں نے کہا میں یہ سامان ہر جگہ لے کر جاتی ہوں۔

یہ پڑھیں: سارہ علی خان نے والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑ دیا ؟

واضح رہے کہ سارہ علی خان بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں جوکہ پہلی ہی فلم ’کیدر ناتھ‘ سے شہرت حاصل کرنے کے بعد دیگر کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔