کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  جمعـء 22 فروری 2019
زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیمامرکز۔  فوٹو: فائل

زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیمامرکز۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں آنے والے زلزلے کا مرکز شہر سے 60 کلومیٹر دور شمال مشرق کا علاقہ تھا جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔