مودی نے الیکشن کیلیے پلوامہ ڈرامہ رچایا، قائمہ کمیٹی داخلہ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 23 فروری 2019
مودی آنے والے دنوں میں سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی رچا سکتا ہے، رئیل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل منظور۔ فوٹو: فائل

مودی آنے والے دنوں میں سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی رچا سکتا ہے، رئیل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل منظور۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی گیدڑ بھبکی کو سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں، بصورت دیگر اپنے عوام کو الیکشن کیلئے بے وقوف نہ بنائیں۔

کمیٹی نے پلواما حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزام کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھارتی الزام کو مسترد کردیا جبکہ کمیٹی میں پلواما حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں پلوامہ حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مستردکردیاگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔