ورلڈ کپ، بھارت نے آئی سی سی سے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا

اے ایف پی  ہفتہ 23 فروری 2019
رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں پلیئرز، میچ آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے، سینئر آفیشل۔ فوٹو: فائل

رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں پلیئرز، میچ آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے، سینئر آفیشل۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت نے پلوامہ واقعے کی آڑ میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کے پلیئرز کی سیکیورٹی میں خاطرخواہ اضافہ کردیا جائے۔

ورلڈ گورننگ باڈی کو بھیجی گئی ای میل سے متعلق بورڈ کے سینئر آفیشل ونود رائے نے میڈیا کو بتایا کہ بی سی سی آئی کو اعتماد ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں ان کے پلیئرز، میچ آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔