خالد سجاد کھوکھر ایشین ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 23 فروری 2019
جاپان میں ایشین ہاکی فیڈریشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 27 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔فوٹو: فائل

جاپان میں ایشین ہاکی فیڈریشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 27 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر ایشین ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔

گزشتہ روز جاپان میں ایشین ہاکی فیڈریشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 27 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، پی ایچ ایف چیف اتوار کو جاپان سے وطن واپس پہنچیں گے۔

ملک بھر سے کھلاڑیوں، صوبائی اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر کو ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔