امن کے فروغ کیلئے ہمسایہ ممالک کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں، وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2019
خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا: فوٹو: فائل

خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن وامان کے فروغ کے لئے جنوبی ایشیا اور اپنے ہمسایہ ممالک کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیپالی وزیرخارجہ اورچیئرآف سارک پردیپ کمارگیا والی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سارک فورم کا مقصد خطے کے ممالک کو قریب لانا ہے، سارک جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری کردارادا کرے، پاکستان امن و امان کے فروغ کے لئے جنوبی ایشیا اوراپنے ہمسایہ ممالک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

نیپالی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و امان کا قیام سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، نیپال، سارک کا ممبر ہونے اور پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے پختہ یقین رکھتا ہے کہ امن کی پاسداری سب کے یکساں مفاد میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔