عمران خان کی ممتاز بھٹو کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

این این آئی  بدھ 31 جولائی 2013
عمران نے تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر لغاری کی سربراہی میں وفد کو کراچی میں ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر بھیجا، ذرائع   ۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

عمران نے تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر لغاری کی سربراہی میں وفد کو کراچی میں ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر بھیجا، ذرائع ۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سردار ممتاز علی بھٹو سے رابطہ کر کے انھیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران نے تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر لغاری کی سربراہی میں وفد کو کراچی میں ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر بھیجا، اس دوران عمران نے ممتاز بھٹو کو ٹیلیفون پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی اور انکی رہائش گاہ آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ آپ میرے گھر کسی بھی وقت آ سکتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ میرا اپنی پارٹی کیساتھ کچھ معاملات پر اختلاف ضرور ہے تاہم ابھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔