بھارت سے 23 پاکستانی قیدی رہا تشدد سے2 ذہنی توازن کھو بیٹھے

نمائندہ ایکسپریس / مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 31 جولائی 2013
رہائی پانے والے قیدی سزا مکمل کرنے کے باوجود کئی سال سے بھارتی جیلوں میں قید میں تھے۔  فوٹو: فائل

رہائی پانے والے قیدی سزا مکمل کرنے کے باوجود کئی سال سے بھارتی جیلوں میں قید میں تھے۔ فوٹو: فائل

لاہور / کراچی: بھارت نے23 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ رہا ہونے والے قیدیوں میں 5 بھائیوں سمیت 15ماہی گیر جبکہ8 شہری شامل ہیں۔

بھارتی بارڈ فورس کے اہلکاروں نے منگل کو رہا کیے گئے قیدیوں کو واہگہ بارڈر رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والے قیدی سزا مکمل کرنے کے باوجود کئی سال سے بھارتی جیلوں میں قید میں تھے۔ رہائی پانے والے قیدیوں کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ کئی سال بعد عید وہ اپنے  گھر والوں کے ساتھ کر سکیں گے۔

این این آئی کے مطابق بھارت کی جانب سے رہائی پانے والے قیدیوں میں سے 2 قیدی تشدد سے ذہنی توازن کھو بیٹھے۔ 14 ماہی گیروں کو کراچی کیلیے روانہ کر دیا گیا جبکہ8 عام قیدیوں کو ایدھی ہوم کے حوالے کر دیا گیا جن میں سے ایک قیدی مدثر اقبال کو اس کے اہلخانہ گھرکو لے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔