افغان فضائیہ کے حملے میں 10 طالبان جنگجو ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2019
افغان ایئر فورس نے طالبان کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فوٹو : فائل

افغان ایئر فورس نے طالبان کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فوٹو : فائل

غزنی: افغان فضائیہ کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری سے 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان ایئر فورس نے طالبان کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ادھر طالبان نے کہا ہے کہ بمباری میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے تاہم افغان ایئر فورس نے طالبان کے اس دعویٰ کو مسترد کیا ہے۔ افغان فضائیہ کا حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 10 جنگجوؤں کی ہلاکت پر اصرار ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے ضلع اندار میں افغان فوج کے سرچ آپریشن میں 11 جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب اس علاقے پر حکومتی رٹ قائم ہے۔ چوکیوں پر افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلاء کے فیصلے کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان جاری طویل مذاکراتی عمل اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہورہا ہے جس سے افغانستان میں مستقل امن اور سیاسی استحکام کی امید پیدا ہوچلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔