سری لنکا جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 23 فروری 2019
جو کام  پاکستانی ٹیم نہ کرسکی وہ سری لنکا نے کردکھایا،  فوٹو: فائل

جو کام پاکستانی ٹیم نہ کرسکی وہ سری لنکا نے کردکھایا، فوٹو: فائل

پورٹ الزبتھ: سری لنکا  جنوبی افریقا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔

جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ  میچز کی سیریز میں سری لنکا نے 2 صفر سے کامیابی پا کر تاریخ رقم کردی، سری لنکا نے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کا 196 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر پورکرلیا۔

جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 222 اور دوسری میں صرف 128 رنز بنائے،جواب میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 154 رنز بنائے تھے۔

پہلاٹیسٹ ڈربن میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے ایک وکٹ سے فتح پائی۔ سری لنکا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے کوشل پریرا کو مین آف  دی سیریز قرار دیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔