اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی ہرا دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2019
میچ شارجہ میں کھیلا گیا، فوٹو: پی سی بی

میچ شارجہ میں کھیلا گیا، فوٹو: پی سی بی

شارجہ: پی ایس ایل کے تیرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی شکست دے دی۔

کراچی کنگز  کے144 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےمطلوبہ ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، رونکی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر 67 رنز بنائےاور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا،ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جب کہ پٹیل 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کراچی کنگز کی جانب عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتااور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگز کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بڑی شراکتداری نہ بن سکی، ڈنک نے 49 اور عامر یامین نے 35 رنز بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا اور مجموعے کو 143 تک پہنچایا۔

اوپنر بابراعظم 27، منرو صفر،اویس ضیا3،انگرم 5،لیونگسٹن 22 اورعماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جب کہ رومان رئیس اور محمد موسیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔