- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
- وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
- پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
- سال کے پہلے ماہ میں 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ
- کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد
دہشت گردوں کا اسلام آباد میں پرویزمشرف کے گھرپر حملے کا منصوبہ
دہشت گرد رمضان کے آخری عشرے میں پرویزمشرف پر ان کے فارم ہاؤس میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، خفیہ ادارے فوٹو: فائل
اسلام آ باد: دہشت گردوں نے ڈی آئی خان میں کامیاب حملے کے بعد چک شہزاد میں پرویزمشرف کے گھر پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی وارننگ سیکورٹی اداروں نے جاری کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے دہشت گردوں کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردوں کی جانب سے حملہ آور رمضان کے آخری عشرے میں پرویزمشرف پر ان کے فارم ہاؤس میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، حملہ آور اسلام آباد پولیس اور فوج کی وردیوں میں ملبوس ہو کر حملہ کرسکتے ہیں،ممکنہ حملے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے اورہر آنے اورجانے والی گاڑی کی چیکنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کے بعد تمام متعلقہ اداروں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے کہ ملک میں اہم سیکیورٹی تنصیبات سمیت مختلف مقامات پر بھی ڈی آئی خان طرز کے دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے، دہشتگردوں کی جانب سے حملے علی الصبح کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ڈیرہ جیل پر حملہ کرکے کئی خطرناک قیدیوں کو چھڑاکر لے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔