ملک بھر میں 439 یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کے احکام

نمائندہ / مانیٹرنگ ڈیسک / ایجنسیاں  اتوار 24 فروری 2019
کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کی ادائیگی نہ ہوسکی جس پر یوٹیلٹی اسٹورز کے حالات مزید خراب ہوتے گئے۔ فوٹو : فائل

کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کی ادائیگی نہ ہوسکی جس پر یوٹیلٹی اسٹورز کے حالات مزید خراب ہوتے گئے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد / گوجرانوالہ: حکومت نے ملک بھر کے439 یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے احکام جاری کردیے جس سے خدشہ ہے کہ سیکڑوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

موجودہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس پر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور یو ٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کو20ارب کا بیل آؤٹ پیکیج دینے کا فیصلہ کیا جس پر ملا زمین کی جانب سے احتجاج ختم کر دیا گیا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی جس پر یوٹیلٹی اسٹورز کے حالات مزید خراب ہوتے گئے تاہم اب439 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔