شاہ رخ کا سلمان سے رنجشیں ختم کرنے کا ارادہ، افطار پارٹی میں مدعو کر لیا

ویب ڈیسک  بدھ 31 جولائ 2013
شاہ رخ خان اور سلمان خان اس سے قبل کانگریسی رہنما کی افطار پارٹی میں ایک دوسرے سے بغل گیر ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

شاہ رخ خان اور سلمان خان اس سے قبل کانگریسی رہنما کی افطار پارٹی میں ایک دوسرے سے بغل گیر ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

ممبئی: شاہ رخ خان نے سلمان خان کے ساتھ اپنی پرانی رنجشیں بھلاتے ہوئے انہیں افطار پارٹی میں مدعو کر لیا ہے

بھارتی اخبار کے مطابق شاہ رخ خان نے سلمان خان کو یکم اگست کو اپنے گھر  ہونے والی افطار پارٹی میں شرکت کے لئے جو دعوت دی ہے اس کے لئے انہوں نے ایک خاص قسم کا دعوت نامہ سلمان کے گھر بھیجا ہے، افطار پارٹی کے لئے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے خاص انتظامات کئے ہیں، اس سے قبل دونوں اداکارکئی عرصے کی رنجش کے بعد کانگریسی رہنما بابا صدیق کی افطار پارٹی میں بغل گیر ہوئے  اوراس دوران دونوں نے  ایک دوسرے کو بڑے پر جوش انداز میں گلے بھی لگایا۔

لگتا ہے اس سال عید پر شاہ رخ خان تمام گلے شکوے بھلا کر روٹھے دوستوں کو منانے کے لئے پُر عزم ہیں اور بالی ووڈ کے دونوں خان جب  افطار پارٹی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے تو یہ نظارا وہاں موجود ان کے چاہنے والوں اور مہمانوں کے لئے قابل دید ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔