کراچی حصص مارکیٹ میں تیزی، 28 پوائنٹس ریکور

بزنس رپورٹر  جمعرات 1 اگست 2013
مارکیٹ سرمایہ 20 ارب روپے بڑھ گیا، کاروباری حجم میں 30 فیصد کمی، 14 کروڑ 12 لاکھ حصص کالین دین۔   فوٹو: پی پی آئی/فائل

مارکیٹ سرمایہ 20 ارب روپے بڑھ گیا، کاروباری حجم میں 30 فیصد کمی، 14 کروڑ 12 لاکھ حصص کالین دین۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

کراچی:  کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی جس سے 45.19 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 20 ارب15 کروڑ59 لاکھ 28 ہزار523 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر 26 لاکھ 72 ہزار846 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے ایک موقع پر74.18 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے22 لاکھ 88 ہزار 800 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 3 لاکھ84 ہزار46 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری نے مارکیٹ میں مندی کے رحجان کو تبدیل کرتے ہوئے تیزی کا رحجان غالب کردیا، نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 27.92 پوائنٹس کی تیزی سے 23284.81 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 10.54 پوائنٹس کے اضافے سے 18162.78 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 19.14 پوائنٹس کی تیزی سے 40774.91 ہوگیا۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت 30.15 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ 12 لاکھ 52 ہزار350 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار354 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں160 کے بھاؤ میں اضافہ، 172 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں وائتھ پاکستان کے بھاؤ80 روپے بڑھ کر1830 روپے اور سیمینس پاکستان کے بھاؤ 45.30 روپے بڑھ کر951.43 روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ45 روپے کم ہوکر5125 روپے اور ایکسائیڈ پاکستان کے بھاؤ19.35 روپے کم ہو کر 367.79 روپے ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔