پاکستان فلم اور موسیقی کے لیے فیورٹ ملک ہے، وشال بھردواج

عمیر علی انجم  جمعرات 1 اگست 2013
راحت فتح علی خان،علی ظفرسمیت کئی فنکاراب ہندوستان فلم انڈسٹری کاحصہ بن چکے ہیں اورانڈسٹری ان کے کام سے مطمئن ہے، وشال بھردواج  فوٹو: فائل

راحت فتح علی خان،علی ظفرسمیت کئی فنکاراب ہندوستان فلم انڈسٹری کاحصہ بن چکے ہیں اورانڈسٹری ان کے کام سے مطمئن ہے، وشال بھردواج فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی فلم ڈائریکٹر وشال بھردواج نے کہا ہے کہ پاکستان فلم اور موسیقی کے لیے فیورٹ ملک ہے یہاں اگردل جمعی سے کام کیاجائے تو پاکستانی فنکاروں کاکوئی ثانی نہیں ہے۔

بھارتی شاعر اورفلم ڈائریکٹرگلزارکاراحت فتح علی خان  کے لیے پاکستان آنااوریہاں اپنی فلم کے لیے گانا ریکارڈ کروانا اس بات کی دلیل ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے بھارت واپسی سے قبل گفتگو  کے دوران کیا، انکا کہنا تھا کہ ہندوستان میں پاکستانی فنکار جس طرح کام کررہے ہیں اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے فنکار ملکر کام کرنا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان جب بھی آیا تو کوشش کرونگا کہ یہاں کچھ فنکار دوستوں سے ملاقات ہوسکے اوران سے مشترکہ فلم سازی پر بات کی جاسکے، راحت فتح علی خان،علی ظفرسمیت کئی فنکاراب ہندوستان فلم انڈسٹری کاحصہ بن چکے ہیں اورانڈسٹری ان کے کام سے مطمئن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔