مزار پاکستان پارک کے زیر تکمیل منصوبے میں سی پیک کوشامل کرنے کا فیصلہ

ذوالفقار بیگ  منگل 26 فروری 2019
سابق حکومت کے دور میں بانی پاکستان کے مزار سے منسلک پبلک پارک کو پاکستان پارک کا نام دے کر نئے پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ فوٹو: فائل

سابق حکومت کے دور میں بانی پاکستان کے مزار سے منسلک پبلک پارک کو پاکستان پارک کا نام دے کر نئے پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے مزار پاکستان پارک کے زیر تکمیل منصوبے میں سی پیک کوشامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق حکومت کے دور میں بانی پاکستان کے مزار سے منسلک پبلک پارک کو پاکستان پارک کا نام دے کر نئے پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا اور پارک میں آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بین الااقوامی معیار کی سہولیات مہیا کرنے اور پارک میں موجود تجاوزات کو مکمل ختم کرکے منصوبے کا آغاز کیا اور پراجیکٹ منظوری کے لیے وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ارسال کیا۔

حکومت کی منظوری کے بعد اس منصوبے کو وزارت قومی ادبی ورثہ و تاریخ اور قائد اعظم مزار منیجمنٹ بورڈ کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔