فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے 4869 بینک اکاؤنٹس منجمد

سہیل چوہدری  منگل 26 فروری 2019
وزارت داخلہ کے احکام اور نیکٹا کی نشاندہی کے بعد ان افراد کی نئی لسٹ امیگریشن حکام کے حوالے کر دی گئی۔ فوٹو:فائل

وزارت داخلہ کے احکام اور نیکٹا کی نشاندہی کے بعد ان افراد کی نئی لسٹ امیگریشن حکام کے حوالے کر دی گئی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے 4 ہزار 8 سو 69 مشکوک بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے منجمد کیے گئے بینک اکاؤنٹس سے 13 کروڑ 15 لاکھ روپے ضبط کر لیے گئے۔ حکومت کی طرف سے اسٹیٹ بینک کو 6 ہزار ایک سو22بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا جب کہ بینک اکاؤنٹس اور رقوم کا تعلق فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے ہے۔

ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کیلیے مزید سختیاں کی جا رہی ہیں ان افراد پر پاسپورٹ آفس کے دروازے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، شیڈول میں شامل افراد قرضہ لے سکیں گے نہ بیرون ملک جا سکیں گے۔ نیکٹا کی سفارش پرانہیں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی ہو گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔