تحریک انصاف کے اندر ایک دوسرے پرالزام تراشی پرتشویش

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 1 اگست 2013
سینئر رہنمائوں کوہراساں کیا جارہا ہے، شکایات خصوصی کمیٹی کے پاس جمع کرانیکی ہدایت۔ فوٹو: فائل

سینئر رہنمائوں کوہراساں کیا جارہا ہے، شکایات خصوصی کمیٹی کے پاس جمع کرانیکی ہدایت۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی سے وابستہ افرادکی جانب سے ایک دوسرے پرکھلے بندوں تنقید اور الزام تراشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہرطرح کی شکایات چیئرمین کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے روبروجمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کاکہناہے کہ پارٹی کے بعض سینئر رہنمائوں کے خلاف ثبوتوں کے بغیر بلاجواز تنقید اور انھیں ہراساں کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔

چنانچہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کوئی بھی پارٹی رکن کسی دوسرے رکن یا ذمے دار کے خلاف ٹیلی ویژن، اخبارات، سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع ابلاغ میں کھلے بندوں تنقید یا الزام تراشی کرتا پایا گیا تو اسے فوری طور پر پارٹی سے برخاست کر دیا جائے گا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ قابل ذکر شکایات کے حامل افراد خصوصی کمیٹی سے رجوع کریں جو چیئرمین کو براہ راست معلومات فراہم کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔