- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
طالبان کی دھمکیوں کے باوجود وزیرستان جاؤں گا،عمران
اسلام آ باد: جمعہ کو ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا طالبان کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود ہم نے وزیرستان جا نے کا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، وہاں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اس لئے وہاں جانا ان کی جماعت کے لئے ایک امتحان ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم وہاں جا کر جلسہ کریں گے اور ثابت کریں گے کہ تحریک انصاف اہم فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اداروں کو صحیح طریقے سے چلانے کیلئے انہیں سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔ ہم اقتدارمیں آکرحکومتی شخصیات کی زیراستعمال عمارتوں کوتعلیمی مراکز اورلائبریزمیں تبدیل کریں گے اورہماری جماعت کا ہررکن اپنے اثاثے ظاہرکرے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگرہمیں ہماری پالیسیوں کے مطابق کام نہیں کرنے دیا گیا تووہ اقتدارکو چھوڑنا پسند کریں گے
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے اپنی معاشی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اورہم ٹیکس کی ادائیگی کے رجحان کو پروان چڑھائیں گے، پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں لوگ ٹيکس سے زیادہ صدقہ اور خیرات دیتے ہیں کیونکہ وہ یہ سجھتے ہیں کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ استعمال نہیں ہوگا۔
عمران خان نے کہاکہ اس وقت پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ امن وامان کا ہے جس کے باعث صنعت کارڈراور خوف کا شکار ہیں اوروہ اپنا سرمایہ بنگلہ دیش اور دبئی منتقل کر رہے ہیں۔ ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگارماحول پیدا کرنا ہوگا۔
پاکستان کے بھارت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پرعمران خان نے کہا ہمیں دوسرے ممالک سے اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔ ہماری جماعت اسرائیل سے کسی بھی طرح کے تعلقات قائم کرنے کی حامی نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔