کراچی کے شہریوں کو اپنی حفاظت کےلئے بیرئیرز لگانے کی اجازت دی جائے، رابطہ کمیٹی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2013
جیلوں پر حملے اور دہشتگردوں کی جانب سے خطرناک قیدیوں کو بحفاظت آزاد کرانا ملک بھر کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

جیلوں پر حملے اور دہشتگردوں کی جانب سے خطرناک قیدیوں کو بحفاظت آزاد کرانا ملک بھر کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے شہریوں کو اپنی حفاظت کےلئے بیرئیرز لگانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر دہشت گردوں کےحملے سمیت ملک میں امن و امان کی صورت حال اور کراچی کے حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جیلوں پر حملے اور دہشت گردوں کی جانب سے خطرناک قیدیوں کو بحفاظت آزاد کرانا ملک بھر کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ ایسی صورت حال میں کراچی میں شہریوں کی جانب سے اپنی حفاظت خود کرنے کے لئے لگائے گئے حفاظتی بیرئیرز کو توڑنے والے رینجرز اوردیگر اہلکاروں اس کے ذریعے نہتے شہریوں کی خدمت کے بجائے دہشت گردوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کردی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کو اپنی حفاظت کے لئے فی الفور بیرئیرز لگانے کی اجازت دی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔