توہین عدالت کے نوٹس پر عمران خان کا خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2013
تحریک انصاف کے کسی بھی کارکن کو عمران خان کے ہمراہ سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے کسی بھی کارکن کو عمران خان کے ہمراہ سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کے نوٹس پر خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما اور وکیل حامد خان کے ہمراہ کل سپریم کورٹ میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے کسی بھی کارکن کے عمران خان کے ہمراہ سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کی 26 جولائی کو کی گئی تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، عدالت نے نوٹس میں قراردیا تھا کہ بادی النظرمیں عمران خان نے جان بوجھ کرعدلیہ کو بدنام کرنے، ججز کے خلاف نفرت پھیلانے، انہیں اسکینڈلائز کرنے اورعدلیہ کی تضحیک کی مہم شروع کر رکھی ہے، ان کے یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت قانون کے سیکشن 3 کے تحت قابل سزا ہیں، لہذاعمران خان عدالت میں پیش ہوکربتائیں کہ ان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔