سری دیوی کی 50 ویں سالگرہ 13 اگست کو منائی جائیگی

نیٹ نیوز  جمعرات 1 اگست 2013
فلمی دنیا میں ایک بار پھر انٹری دینے والی سری دیوی اس سال پچاس سال کی ہوجائیں گی۔ فوٹو: پبلسٹی

فلمی دنیا میں ایک بار پھر انٹری دینے والی سری دیوی اس سال پچاس سال کی ہوجائیں گی۔ فوٹو: پبلسٹی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی 50ویں سالگرہ13اگست کو منائی جائے گی ۔

اداکارہ اس بار اپنی سالگرہ زخمی بازو کے ساتھ منائیں گی۔ سری دیوی کی پچاسویں سالگرہ کا جشن کا جوش ماند پڑگیا۔ فلمی دنیا میں ایک بار پھر انٹری دینے والی سری دیوی اس سال پچاس سال کی ہوجائیں گی۔ خوبصورت اور دلکش اداکارہ کی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے زبردست پلان سوچا تھا۔ جس میں سالگرہ کے دن وہ سب کو اہتمام سے بلائیں گے اوراس میں سری دیوی اپنا رقص دکھائیں گی لیکن یہ سب خواب ہوگیا جب سری دیوی کو کہنی میں تکلیف ہوئی۔ اپنے سیدھے بازو کا علاج کروانے جب وہ امریکا گئیں تو الٹا نئی تکلیفیں گلے پڑگئیں۔اب سری دیوی کو ایم آر آئی کروانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔