- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
- بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی
- ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا
- شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
- دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار
- 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع
- پاک بھارت ’’آن لائن کرکٹ سیریز‘‘
میٹرک سائنس کے نتائج جاری، لڑکوں نے میدان مار لیا
ناظم امتحانات پروفیسر نعمان احسن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق کئی برس بعد میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات میں لڑکوں نے میدان مارلیا۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2013 کے نتائج جاری کردیے ہیں ۔
ناظم امتحانات پروفیسر نعمان احسن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق کئی برس بعد میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات میں لڑکوں نے میدان مارلیا اور طالبات کے مقابلے میں حیرت انگیزطور پر ابتدائی 2 پوزیشن طلبا نے حاصل کرلی ہیں جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر دو طالبات نے حاصل کی ہے ،امتحانات میں کل 77212طلبا اور60909 طالبات شریک ہوئیں تاہم 5085 طلبا کے مقابلے میں 8970 طالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا میٹرک سائنس کے امتحانات میں کل 39.76 فیصد طلبا جبکہ 32.38 فیصد طالبات کامیاب ہوئیں۔
شہر کاکوئی سرکاری اسکول پوزیشن حاصل نہیں کرسکا تینوں پوزیشن نجی اسکولوں نے حاصل کیں،ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق عثمان پبلک اسکول کے عمار احمد خان ولد طاہر صمد خان نے 791 نمبر حاصل کرکے سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ویووز گرامر سیکنڈری اسکول کے سید محمد عثمان ولد سید علی محمد نے790 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی پبلک اسکول کی دانیا علی بنت شیخ لقمان قیصر اور ڈیفنس اتھارٹی ماڈل گرلز سیکنڈری اسکول کی کرشمہ کماری بنت سونو مل نے مساوی طورپر 789نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحان میں کل رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار121تھی جن میں ایک لاکھ 37 ہزار 968 طلبہ وطالبات نے امتحان میں شرکت کی مجموعی طوپر99 ہزار 652 امیدوار امتحان میں کامیاب ہوئے اور نتائج میں کامیابی کا تناسب 72.14فیصد رہا امتحانات میں 14055نے اے ون گریڈحاصل کیاجن میں 5085 طلبا اور8970 طالبات شامل ہیں،25183 نے اے گریڈ حاصل کیا جس میں 11920طلبا اور 1263طالبات شامل ہیں،27929 نے بی گریڈ، 22785 نے سی گریڈ،9371 نے ڈی گریڈ اور 329 نے ای گریڈحاصل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔