- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
رہائشی عمارت میں ماہانہ ایک کروڑ کی بجلی چوری پکڑی گئی
کراچی: بجلی چوری کے خلاف بنائی گئی ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے رہائشی عمارت پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ماہانہ بجلی چوری کا سراغ لگالیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بڑے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال بلاک 17 میں واقع رہائشی عمارت زینب پلازہ میں چھاپہ مارا تو انکشاف ہوا کہ 380 فلیٹس پر مشتمل رہائشی عمارت میں کے ای ایس سی کی جانب سے فراہم کردہ کنکشن کے علاوہ پی ایم ٹی اور مین لائن سے غیرقانونی طور پر حاصل کیے گئے دیگر2 کنکشن بھی موجود ہیں، ایف آئی اے حکام نے کے ای ایس سی کے تکنیکی عملے کی مدد سے جب غیرقانونی کنکشنز کا کھوج لگایا تو معلوم ہوا کہ عمارت کی لفٹیں، ایئرکنڈیشنز اور پانی کی موٹریں چوری کے کنکشن سے چلائی جارہی تھیں جبکہ قانونی کنکشن کے ذریعے صرف پنکھے ، فریج اور دیگر بجلی کے چھوٹے آلات چلائے جاتے تھے تاکہ کے ای ایس سی حکام کو اس سلسلے میں شک نہ ہو۔
کے ای ایس سی کے انجینئرز کی جانب سے لگائے جانیوالے تخمینے کے مطابق عمارت میں ماہانہ ایک کروڑ20 لاکھ روپے کی بجلی چوری کی جارہی تھی ، ایف آئی اے کی ٹیم نے زینب پلازا کی یونین کے عہدیدار آفتاب کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو مزید انکشافات ہوئے ، آفتاب کے مطابق یونین بجلی کے بل کی مد میں ہر رہائشی سے ماہانہ ایک مخصوص رقم وصول کرکے غیرقانونی کنکشن فراہم کرتی ہے ذرائع نے بتایا کہ رہائشیوں سے وصول کی جانے والی رقم کا ایک حصہ کے ای ایس سی کے عملے کو بھی دیا جاتا تھا تاہم ایف آئی اے حکام مزید شواہد جمع کررہے ہیں۔
ایف آئی اے نے اس سلسلے میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کرکے یونین عہدیدار کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے جاوید اکبر ریاض کے مطابق بجلی چوری کے خلاف ملک گیر سطح پر جاری کریک ڈائون کے دوران مقدمات درج اورمتعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم بجلی کمپنیوں کو پہنچائے جانے والے نقصان کی مناسبت سے یہ اب تک سامنے آنے والی سب سے بڑی بجلی چوری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔