صرف منتخب کرداروں کو ترجیح دیتا ہوں ، ایاز خان

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 25 اگست 2012
ایاز خان کا کہنا ہے ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ فوٹو: اشرف میمن/ایکسپریس

ایاز خان کا کہنا ہے ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ فوٹو: اشرف میمن/ایکسپریس

کراچی: ٹیلی ویژن کے معروف ادکار کمپئیر ایاز خان نے کہا کہ بلاشبہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بہت اچھا کام ہورہا ہے اور فنکاروں کی مصروفیات میں بھی بے حداضافہ ہوا ہے لیکن میں نے چند ماہ قبل فیصلہ کیا تھا کہ صرف ایسے کردار کروں گا جو میرے مزاج اور معیار کے مطابق ہوں گے، منتخب کردار اب میری پہلی ترجیح ہے اچھا اور بہتر کام کرنا چاہتا ہوں تاکہ میرا امیج برقرار رہے۔

یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا عید کے موقع پر مختلف چینلز پر فنکار بے حد مصروف دکھائی دئے لیکن میں نے زیادہ تر وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارا،ایاز خان کا کہنا ہے ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ اس وقت ہمارے پروگرام پوری دنیا میں دیکھے اور پسند کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔