آصف زرداری کل تہران جائیں گے

آئی این پی  جمعـء 2 اگست 2013
صدر زرداری کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر بات چیت ہو گی. فوٹو: فائل

صدر زرداری کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر بات چیت ہو گی. فوٹو: فائل

اسلام آ باد: صدرآصف علی زر داری ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے (کل) ہفتے کوتہران جائیں گے۔

نومنتخب ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں ایرانی حکومت نے دنیا بھر کے اہم سربراہان مملکت اور اہم شخصیات کوشرکت کی دعوت دی ہے،صدر زرداری کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی، صدرزرداری کی اس موقع پرکئی اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔