جے یو آئی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، عبدالمالک

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 2 اگست 2013
بلوچستان کابینہ 20 ارکان سے زیادہ نہیں ہوگی،ایران سے 1000میگاواٹ بجلی خریدیں گے۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کابینہ 20 ارکان سے زیادہ نہیں ہوگی،ایران سے 1000میگاواٹ بجلی خریدیں گے۔ فوٹو: فائل

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کوصوبائی حکومت شمولیت کی دعوت نہیں دی ہے اگر یہ دعوت کسی اور نے دی ہے تو یہ میرے علم میں نہیں ہے۔

مسخ شدہ لاشوں اور لاپتہ افراد کا معاملہ سلجھ رہا ہے،مسلح تنظیموں سے بات چیت  کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے دورہ حب کے دوران حاجی چھتہ گوٹھ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رجب علی رند بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن کو روکنا ہماری اولین ترجیح ہے اور صوبے میں کرپشن اور کرپٹ افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مسخ شدہ لاشوں کے ملنے اور ماورائے آئین گرفتاروں میں کمی واقع ہو ئی ہے اور معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔