بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری، کئی غیر قانونی کنکشن منقطع

ہزارہ ریجن میں 3 سال سے کارخانے،اسکول ،دکانیں بجلی چوری کررہے تھے،راولپنڈی کی فیکٹری میں گیس چوری پکڑی گئی, فوٹو : فائل

ہزارہ ریجن میں 3 سال سے کارخانے،اسکول ،دکانیں بجلی چوری کررہے تھے،راولپنڈی کی فیکٹری میں گیس چوری پکڑی گئی, فوٹو : فائل

راولپنڈی / بنوں / قصور: وزیراعظم کی ہدایت پرایف آئی اے کی اسپیشل ٹاسک فورس کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کئی غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے گئے ،ہزارہ ریجن میں 3 سال سے بجلی چوری میںملوث کئی کارخانے، اسکول ،دکانوں کیخلاف کارروائی کی گئی 4 افراد گرفتار متعدد کیخلاف پرچہ درج  کیے گئے بنوںمیں اقوام ککی اورانتطامیہ میںبجلی چوری کے خاتمے کاتحریری معاہدہ ہوگیا۔راولپنڈی میںپلاسٹرآف پیرس بنانے والی فیکٹری میںکمرشل میٹرکے ذریعے گیس چوری کرنے پرکنکشن منقطع کردیا گیا اطلاعات کے مطابق ایبٹ آبادسرکل میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اﷲ گنڈاپورکی سربراہی میںبنائی گئی ٹاسک فورس نے مانسہرہ کے علاقہ چھترپلین میںچھاپہ مارا، جہاں 4 منی فلورملیں،ایک کارٹن تھریڈنگ مل مسٹرڈ آئل فیکٹری اور ویلڈنگ پلانٹ سے ڈائریکٹ بجلی  لے کرچلائی جارہی تھی ٹیم نے موقع پرایک ملزم کوگرفتارکرلیا اسی طرح مانسہرہ ڈسٹرکٹ میں8 آراء مشینیں، ایک ہوٹل ،اسکول اورفرنیچرفیکٹری بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئی ہوٹل کے منیجرسمیت4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ان مقامات پرگزشتہ تین سال سے بجلی کی چوری ہورہی تھی اورایک اندازے کے مطابق اب تک پندرہ کروڑ کی بجلی استعمال کی جاچکی ہے۔

ادھراقوام ککی اورضلعی واپڈاانتظامیہ کے مابین بقایاجات کی عدم ادائیگی اوربجلی چوری کی روک تھام کیلیے معائدہ طے پاگیا، حیسکو ٹنڈوآدم میںخصوصی ٹیم نے کئی دیہاتوںاورٹی ڈی ایم 5فیڈرمیرحسن مری سابق ایم پی اے کے کنکشن پر13لاکھ 54 ہزار بقایا جات ہونے پرٹرانسفارمراتارلیاراہوشاخ پر ٹرانسفارمر اتارنے پر دیہاتیوںاورحیسکوانتظامیہ میںتلخ کلامی بھی ہوئی سانگلہ ہل سب ڈویژن واپڈااحمدآبادکے حلقہ میں واقع گائوں چک474نیوبیام میںایس ڈی اوواپڈانے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکروسیع پیمانے پر بجلی چوری کانیٹ ورک پکڑ لیا۔

راولپنڈی سے نامہ نگارخصوصی کے مطابق سوئی گیس ٹاسک فورس کی ٹیم نے ترنول کے قریب ڈھوک حمیدہ میں پلاسٹرآف پیرس بنانے والی فیکٹری میں گیس چوری پکڑلی انچارج کسٹمرسروس وچیف آفیسر میڈیا آفیئرز شاہداکرم نے بتایاکہ مذکورہ فیکٹری میں کم وبیش ڈیڑھ سے دوکروڑ روپے کی گیس چوری کی جارہی تھی،کرک میںگیس چوری کے خاتمے کیلیے کارروائی میںپانچ فیکٹریاںسیل کردی گئیں۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اورسندھ کے سابق صوبائی وزیرقانون ایازسومروکے گھر بجلی چوری پکڑی گئی ،اے پی پی کے مطابق سیالکوٹ میں ٹیم نے خواجہ صفدرروڈپرواقعہ پوش کالونی میںسوئی گیس کی غیرقانونی سپلائی پکڑکر10میٹرقبضہ میں لے کرملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔