پنجاب کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش، لاہورمیں 70 فیڈرزٹرپ کرگئے

ویب ڈیسک  جمعـء 2 اگست 2013
پارش کے باعث شاد باغ، بھگت پورہ، گجر پورہ، شالیمار، اک موریہ پل، لکشمی چوک اور دیگر نشیبی علاقے پانی میں ڈوپ گئے فوٹو : فائل

پارش کے باعث شاد باغ، بھگت پورہ، گجر پورہ، شالیمار، اک موریہ پل، لکشمی چوک اور دیگر نشیبی علاقے پانی میں ڈوپ گئے فوٹو : فائل

پنجاب کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جب کہ لاہور میں 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

لاہورمیں موسلا دھار بارش سے  بجلی کے 70 فیڈرز ٹرپ کرگئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور کھلے میدانوں میں پانی بھی جمع  ہوگیا، ،موسلادھار بارش کی وجہ سے مصری شاہ، شاد باغ، بھگت پورہ، گجر پورہ، سنگھ پورہ، شالیمار، اک موریہ پل، فیض باغ، لکشمی چوک اور دیگر نشیبی علاقے پانی میں ڈوپ چکے ہیں جب کہ اس دوران بارش کا پانی نکالنے کے لئے واسا کے اہلکاروں کا دوردور تک پتہ نہیں۔

دوسری جانب  سیالکوٹ،گجرات، مری  اورپنجاب کے دیگرعلاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے کئی دن سے جاری حبس اورگرمی  کا زور ٹوٹ گیا اور عوام کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئی، جبکہ بعض مقامات پر بچے اور نوجوان گلیوں اور سڑکوں پر کرکٹ کھیلتے بھی نظرآئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ، فیصل آباد، شمالی پنجاب، خیبرپختونخوا، قلات، سبی  اورمکران ڈویژن میں تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم  ابر آلود رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔