راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 2 اگست 2013
مری روڈ، جامع مسجد روڈ اورمرید چوک پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ فوٹو: آن لائن

مری روڈ، جامع مسجد روڈ اورمرید چوک پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ فوٹو: آن لائن

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ چھت گرنے سے 2 بچےجاں بحق ہوگئے دوسری جانب نالہ لئی میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر امدادی اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ  کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

موسلادھار بارش نے جہاں موسم خوشگوار بنا دیا وہیں اسلام آباد سیکٹرای الیون میں بارش کی وجہ سے گھرکی چھت گرنے سے ایک ہی خانادان کے 2 بچےجاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمی ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا، دوسری جانب راولپنڈی کے نشیبی علاقے چک جلال الدین میں برساتی نالے میں طغیانی سے قریبی آبادی میں پانی بھرگیا، جبکہ گوالمنڈی، اکبر مارکیٹ، آریا محلہ اورکرتارپورہ کے علاقے میں پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے املاک کو کافی نقصان پہنچا، دوسری جانب مری روڈ، جامع مسجد روڈ اورمرید چوک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔