اے بی ڈی ویلیئرز کی وطن واپسی، مزید 2 میچزکھیلنے کیلیے لاہور آئیں گے

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 2 مارچ 2019
اگلے تمام میچز میں بھی لاہور قلندرزکی کمان فخرزمان سنبھالیں گے۔ فوٹو: فائل

اگلے تمام میچز میں بھی لاہور قلندرزکی کمان فخرزمان سنبھالیں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: اے بی ڈی ویلیئرز7میچز کھیلنے کا معاہدہ پوراکرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔

لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز7میچز کھیلنے کا معاہدہ پوراکرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے جب کہ مزید2میچز کھیلنے کیلیے ان کی لاہور آمد 6مارچ کو متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق جنوبی افریقی اسٹار9 اور 10مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں میچز کیلیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ پہلے ڈی ویلیئرز نے یواے ای میں 7میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو پورا ہو گیا، بعد ازاں پی سی بی اور فرنچائزکے اصرار پر انھوں نے لاہور میں 2 میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔