ایم کیوایم کا بلدیاتی مسائل کیخلاف عید کے بعد احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 2 اگست 2013
بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دھرنے بھی دیئے جا سکتے ہیں،فاروق ستار   فوٹو: فائل

بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دھرنے بھی دیئے جا سکتے ہیں،فاروق ستار فوٹو: فائل

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں نکاسی آب کی خراب صورتحال اور کچرے کے ڈھیروں پر عید کے بعد احتجاج کریں گے۔

کراچی میں افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں لیکن حکومت سندھ توجہ نہیں دے رہی، بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دھرنے بھی دیئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی بھی حکومت میں رہنے کو اہمیت نہیں دی تاہم خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، اختلافات بھلاکر سب کودہشت گردی کی خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ وزیرقانون سندھ سکندر میندرو نے کہاکہ امید ہے ایم کیوایم حکومت سندھ کا حصہ بنے گی۔ فنکشنل لیگ کے رہنما امتیاز شیخ نے کہاکہ اختلافات کے باوجود الطاف حسین کی دعوت پر افطار کرنے آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔