عمران خان توہین عدالت کیس میں سزاکےخوف سےالفاظ نہیں بدلیں گے، جاوید ہاشمی

ویب ڈیسک  جمعـء 2 اگست 2013
جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کےحالات مزید خراب کردیئےگئے ہیں جن کوسنبھالنا اب مشکل ہے۔ فوٹو: فائل

جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کےحالات مزید خراب کردیئےگئے ہیں جن کوسنبھالنا اب مشکل ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کےصدرمخدوم جاوید ہاشمی نےکہا کہ عمران خان توہین عدالت کیس میں سزاکےخوف سےالفاظ نہیں بدلیں گے،  اب قوم کےسامنےسچ بولنا ضروری ہوگیا ہے۔

لاہورمیں پارٹی کےمرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمرڈارکی جانب سے دیئے گئےافطارڈنرسےخطاب کے دوران انہوں نےکہا کہ دوچاردن میں انتخابی دھاندلی کےحوالےسےوہ حقائق سامنےلائیں گےکہ لوگوں کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جموریت کی کشتی کوراستےمیں نہیں ڈبوناچاہتےلیکن انتخابات میں ہونےوالی دھاندلی کوبھی آشکارکرتےرہیں گے، 11 مئی کو تبدیلی کی راہ روک لی گئی لیکن تبدیلی کبھی روکی نہیں جاسکتی۔

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان کےحالات مزید خراب کردیئےگئے ہیں جن کوسنبھالنا اب مشکل ہے، مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور آج کا دن کل کی نسبت سستا ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سزا کے خوف سے اپنے الفاظ نہیں بدلنے چاہیے، قوم کے دکھڑوں کا علاج لیڈروں کے سچ پولنے میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔