پاکستان کی کم عمر ترین مہک گل شطرنج کے عالمی مقابلے میں شرکت کریں گی

عروسہ شوکت  جمعـء 24 اگست 2012

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

لاھور: لاہور کی رہائشی مہک گل استنبول میں ہونے والے شطرنج کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی دس رکنی ٹیم کا حصہ ہیں جو پاکستان کی پہلی سب سے کم عمر ترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

مہک گل چھ سال کی عمر سے شطرنج کھیل رہی ہیں اورانہوں نےمختلف صوبائی اور قومی شطرنج کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ جون میں ہونے والی پنجاب چیمپیئین شپ شطرنج مقابلے میں مہک گل نے تیسری اورقومی چیمپیئین شپ شطرنج مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔