- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
کراچی یونیورسٹی میں’’مالی ایمرجنسی‘‘ نافذ کرنے کا فیصلہ
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے بدترین مالی بحران کے سبب یونیورسٹی میں ’’مالی ایمرجنسی‘‘نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے اوراس سلسلے میں سوائے چند شعبوں کے تمام شعبوں میں اوورٹائم ختم کرنے، کنونس الاؤنس بند کرنے،اساتذہ وملازمین کولیوانکیشمنٹ نہ دینے کااصولی فیصلہ کیا گیاہے۔
کیمپس میں مقیم ملازمین کوبجلی کی مد میں زرتلافی ختم کیے جانے اور بجلی کے میٹرزکی تنصیب پر بھی غور کیا جارہا ہے، مزید براں یونیورسٹی میں مقیم بینک ملازمین سے گھروں کا کرایہ اور یوٹیلیٹی بلوں کی رقم بھی لی جائے گی، اس بات کا فیصلہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی زیرصدارت مالی بحران پرقابوپانے کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اورایچ ای سی کی جانب سے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیے جانے کے سبب مالی اخراجات پرقابوپانے کیلیے جامعہ کراچی میں فوری طور پر مالی ایمرجنسی نافذ کردی جائے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کے تمام تدریسی وغیر تدریسی شعبوں میں ایئر کنڈیشن کے استعمال کے اوقات متعین کردیے جائیں گے جس کے بعد تمام شعبوں میں اے سی بند کردیے جائیں گے۔
مزید براں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات، سیمسٹر سیل، شعبہ ٹرانسپورٹ،انجینئرنگ اورسیکیورٹی کے شعبے کے سوا تمام شعبوں میں فوری طورپر اوور ٹائم بند کردیاجائے گا جبکہ ان شعبوں میں بھی جس سیکشن میں لازمی سمجھا جائے گا اوور ٹائم کرایا جائیگا۔
علاوہ ازیں ملازمین کو دیا جانے والاکنونس الاؤنس بھی بند کردیا جائے گا، واضح رہے کہ اجلاس میں ملازمین کو لیووانکیشمنٹ نہ دیے جانے کافیصلہ ایسے وقت میں کیا گیاجب خسارے سے دوچاریونیورسٹی انتظامیہ نے تقریباًتین ماہ قبل ہی جامعہ کراچی کے اساتذہ کولیووانکیشمنٹ کی مد میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم اداکی ہے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ کراچی کے سامنے یونیورسٹی خالی اراضی کونجی شعبے کوکرائے پر دیاجائے یاپھرنجی شعبے کے ساتھ ملکر اس میں سرمایہ کاری کی جائے، اجلاس کو بتایا گیا کہ عرصہ دراز سے جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں ایک بینک کے درجن سے زائد ملازمین اپنے خاندانوں کے ساتھ آباد ہیں، فوری طورپران سے مکانوں کا کرایہ لیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔