- اسلام آباد کے تفریحی پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
قاہرہ، فوجی اقدام کی حمایت پر اخوان المسلمون کی کیری پر شدید تنقید، بیان مسترد

امریکا نے اپنے مفادات کے تحت ابھی تک منتخب جمہوری صدر کیخلاف انقلاب کو فوجی بغاوت قرار نہیں دیا، جرمن وزیر خارجہ مصر پہنچ گئے۔ فوٹو: اے ایف پی
قاہرہ / برلن: مصر کی سابق حکمراں جماعت اخوان المسلمون نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری پر منتخب جمہوری صدر محمد مرسی کی برطرفی کی توثیق اور فوجی اقدام کی حمایت کرنے پر کڑی تنقید کی ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق مرسی کی برطرف حکومت میں وزیر اور اخوان المسلمون کے ایک سینئر لیڈر محمد علی بشر نے جان کیری کے مصری فوج کے اقدام کی حمایت میں بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ”ہم اس طرح کے بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ہمیں ان سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔”انھوں نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ ”امریکا ایک ایسا ملک ہے جو جمہوریت اور انسانی حقوق اور اسی طرح کی دیگر باتیں کرتا ہے مجھے امید ہے کہ وہ اپنے موقف پر نظرثانی کریں گے اور اس کو درست کریں گے۔
واضح رہے کہ مصر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی نے تین جولائی کو منتخب صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد انھیں کسی نامعلوم مقام پر نظر بند کردیا تھا، امریکا نے اپنے مفادات کے تحت ابھی تک منتخب جمہوری صدر کے خلاف انقلاب کو فوجی بغاوت قرار نہیں دیا ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ گوئیڈو ویسٹر ویلے مصر کی صورتحال پر بات چیت کے لئے قاہرہ پہنچ گئے ، جرمن وزیر خارجہ نے عبوری صدر، نائب صدر اور فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔
جمعے عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ گوئیڈو ویسٹر ویلے مصر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے قاہر ہ پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران انہوں نے مصر کے سیاسی بحران پر بات چیت کی۔ انہوں نے حکومت پر غیر جانبدار رہنے پر زور دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔