- جھمپیر میں برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل، 6مزدور جاں بحق
- کوئی طالب علم پڑھنے نہیں آیا،پروفیسرنے تنخواہ کے 24 لاکھ روپے واپس کردئیے
- ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان
- لنکن ٹیم پر کورونا کے وار، دوسرے ٹیسٹ سے قبل 3 کھلاڑی کوویڈ میں مبتلا
- مردان میں پولیس چوکی پر بم حملے میں اہلکار شہید ہوگیا
- دعا کریں تیل کی قیمت کم اور بجلی سستی ہو تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، وزیراعظم
- فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچالی
- پنجاب اسمبلی؛ پی ٹی آئی کے 5 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا
- گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل
- کورونا کے 9 مریض انتقال کرگئے،مثبت کیسزکی تعداد872 ہوگئی
- ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
- کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند
- الیکشن کمیشن؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی پروگرام 17 جولائی تک معطل
- برطانیہ میں 44 وزرا اورمشیر مستعفی،وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
- وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کردیا
- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
اسپیکر کا بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کیلیے دنیا بھر کی 178 پارلیمان کو خط
کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ روا بھارتی مظالم کا نوٹس لیجیے، خط کا متن، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، خطاب۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد / صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے دنیا بھر کی178پارلیمان کے سربراہان اور اسپیکرزکوخطوط ارسال کیے ہیں جس میں انھیں26 اور 27 فروری کوبھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی حدود کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے جس نے اس خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ 26فروری کو بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملہ کرنے کی جسارت کی اور الزام لگایا گیا کہ انھوں نے دہشتگردوں کے تربیتی کیمپوں پر حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرنا غلط اور بے بنیاد ہے اور اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس دوران پاکستانی فضائیہ نے انھیں واپس جانے پر مجبورکر دیا۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں معصوم شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا اور بھارتی ہواباز ونگ کمانڈر ابھی نندن گرفتار ہوا جسے جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت کے حوالے کردیا گیا۔ اس امر سے دنیا میں یہ تاثر اجاگر ہوا ہے کہ پاکستان جارحیت پسند نہیں بلکہ امن کا داعی ہے جبکہ اس کہ برعکس بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا۔
اسپیکر نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے دو قدم آگے بڑھ کر ماحول کو بہتر بنانے کی خاطر کرتار پور راہداری کو کھولا۔ بھارت کشمیری حق خودارادیت کو دنیا کے سامنے دہشتگردی کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ عالمی برادری بھارت کی اس ہٹ دھرمی کو یکسر مسترد کر چکی ہے۔
انھوں نے کہا عالمی برادری جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کی خاطر اپنا کردار ادا کرے اور وہ بھارت کو اس بات پرآمادہ کریں کہ وہ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔