نادرا 18سال سے کم عمربچوں کے اسمارٹ کارڈجاری کریگا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 3 اگست 2013
کارڈانتہائی محفوظ اور اس پر واضح طور پر ’’18 سال سے کم‘‘ کیلیے موثردرج ہوگا، بیان   فوٹو: فائل

کارڈانتہائی محفوظ اور اس پر واضح طور پر ’’18 سال سے کم‘‘ کیلیے موثردرج ہوگا، بیان فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  نادرا18سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بھی اسمارٹ کارڈ جاری کرے گا۔

جوچپ پرمبنی اسمارٹ کارڈ سی آرسی سے مختلف ہوگا کیونکہ وہ ایک ’’استحقاقی دستاویز ‘‘ ہوگا،مذکورہ جدیدترین اسمارٹ شناختی کارڈکے اجرا سے بچوں کی شناخت کے تحفظ کے لیے ہائی ٹیک سیکیورٹی کے اقدامات کو توسیع ملے گی۔اپنے ایک بیان میںچیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ چپ پرمبنی اسمارٹ شناختی کارڈ بچوں کے لیے کثیرالجہتی سروسزمہیاکرتا ہے۔ بچوں کے لیے نیا کارڈ صحت، تعلیم، سماجی سیکٹر جیسے ویکسینیشن ریکارڈ، تعلیمی ریکارڈ اور پولیو رجسٹریشن وغیرہ کے بارے میں معلومات رکھنے کے قابل ہوگا۔

چیئرمین نادرانے کہا کہ اسمارٹ شناختی کارڈ کی طرح یہ کارڈ بھی انتہائی محفوظ ہوگاکیونکہ اسے نقل نہیںکیا جاسکتا۔انھوںنے کہا کہ یہ کارڈ لازمی نہیں ہے اس کے اجرا کے باوجودسی آر سی (ب فارم) موثر رہے گا۔ کارڈ پر واضح طور پر ’’18 سال سے کم‘‘ کے لیے موثر درج ہوگا۔ حتی کہ بچہ اپنی 18 ویں سالگرہ تک پہنچے اور اس پر سمارٹ این آئی سی برائے شہریان کی خصوصیات بشمول فوٹوگراف، نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اورایڈریس وغیرہ شامل کیے جائیں۔15 سال سے زیادہ کی عمر کے بچوں کے بائیو میٹرک حاصل کیے جائیں گے جوکہ اے ایف آئی ایس کے لیے طفولیت بائیو میٹرکس کی تسلیم شدہ عمر ہے۔ ایسے چائلڈاسمارٹ کارڈ کا ڈیٹا18 سال کی عمر کے بعد بھی اسمارٹ کارڈکے بائیومیٹرک کے طور پرموثر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔