پاکستانی کھلاڑی ابوبکر محمود 2018 میں ایشیا کے ابھرتے ہاکی کھلاڑی قرار

میاں اصغر سلیمی  پير 4 مارچ 2019
پاکستان کے غلام غوث کو ایشین ہاکی فیڈریشن میں بہترین کاوشیں کرنے کے ایوارڈ سے نوازا گیا فوٹو: فائل

پاکستان کے غلام غوث کو ایشین ہاکی فیڈریشن میں بہترین کاوشیں کرنے کے ایوارڈ سے نوازا گیا فوٹو: فائل

 لاہور: ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑی ابوبکر محمود کو 2018 کا ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دے دیا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی ابوبکرمحمود کو 2018 کا ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا گیا ہے، بھارت کے ہرمن پریت سنگھ پلیئر آف دی ایئر قرارپائے، بہترین خاتون پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جاپان کی وومن ہاکی کھلاڑی شہوری ایکاوا کو دیا گیا۔
ایشین ہاکی فیڈریشن میں اپنے شعبہ جات میں بہترین کاوشیں کرنے پر پاکستان کے غلام غوث اور انڈیا کے سریندر ڈھلوں کو ایشین ہاکی فیڈریشن میں اپنے شعبہ جات میں بہترین کاوشیں کرنے کا ایوارڈ دیا گیا۔ غلام غوث ایشین ہاکی فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ پروگرام میں ایک طویل عرصہ سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایشین ہاکی فیڈریشن نے ان کو اس ایوارڈ سے نوازا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ڈپلومہ آف میرٹ کے لئے نومنتخب شدہ نائب صدر ایشین ہاکی فیڈریشن و پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر ڈپلومہ آف میرٹ کے حقدار قرار پائے جب کہ ان کے علاوہ مسٹر لیوژینگ، مس لولو، مسٹر شیرک اور کیپٹن طالب الوہبی بھی ڈپلومہ آف میرٹ کے حقدار قرار پائے۔ بہترین میزبان ملک کا خطاب بنگلا دیش اور جنوبی کوریا کو دیا گیا، بنگلا دیش کو 2017 ہیرو ایشیا کپ اور جنوبی کوریا کو وومن ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی شاندار میزبانی کرنے ہر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ اومان کو ایشین چیمپینز ٹرافی کرانے پربہترین کرایٹو میزبان کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔