18 ویں ترمیم نے سرکاری افسروں کی ذمے داریاں بڑھادیں، گورنر سندھ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 3 اگست 2013
گورنر ہائوس میں13ویں سینئرمینجمنٹ کورس کی تقریب،45افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ فوٹو: فائل

گورنر ہائوس میں13ویں سینئرمینجمنٹ کورس کی تقریب،45افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہاہے کہ مجھے13ویں سینئرمنیجمنٹ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا احساس ہورہا ہے میں ان تمام لوگوں کومبارکباد دینا چاہتا ہوں جنھوں نے اس اہم اور حساس کورس میں کامیابی حاصل کی۔

گورنرہائوس میں منعقدہ 13 ویں سینئرمینجمنٹ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سے وابستہ اساتذہ نے اپنی تمام ترصلاحیتوںکوبروئے کار لاکرآپ کی ذاتی اورپیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزیدجلا بخشیں گے۔

اس وقت اس بات کا ذکرکرنا ضروری ہے کہ تاریخی18ویں ترمیم نے سرکاری افسروں پرذمے داریاں بڑھادی ہیں،خصوصاًوہ افسران جوصوبائی حکومت سے وابستہ ہیں نئے شعبوں نے آپ کی ذمے داریوں میں اضافہ کیاہے جس سے نمٹنے کیلیے آپ کوحاصل کردہ صلاحیتوں کوبروئے کار لانا ہوگا، 20 گریڈ کے افسران کی یہ تربیت معمول کاحصہ نہیں ہوتی ہے حقیقت میں گریڈ20 تک ترقی کیلیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذایہ تربیت سرکاری افسران میں ایسی تبدیلی پیداکرتی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے وفاقی اورصوبائی سطح پربہترخدمات انجام دے سکیں۔تقریب میں گورنرسندھ نے13ویں سینئرمینجمنٹ کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے45افسران میں اسناد تقسیم بھی کیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔