محمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں

اسپورٹس رپورٹر  منگل 5 مارچ 2019
محمد عامر نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردی۔ فوٹو: فائل

محمد عامر نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: فاسٹ بالرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔

کرکٹرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔ انہوں نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردی۔ کرکٹرکی والدہ دو دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ محمد عامرکی والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

https://twitter.com/iamamirofficial/status/1102654736011022336

گزشتہ روزمحمد عامرنے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔