- مردان میں پولیس چوکی پر بم حملے میں اہلکار شہید ہوگیا
- دعا کریں تیل کی قیمت کم اور بجلی سستی ہو تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، وزیراعظم
- فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچالی
- پنجاب اسمبلی؛ پی ٹی آئی کے 5 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا
- گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل
- کورونا کے 9 مریض انتقال کرگئے،مثبت کیسزکی تعداد872 ہوگئی
- ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
- کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند
- الیکشن کمیشن؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی پروگرام 17 جولائی تک معطل
- برطانیہ میں 44 وزرا اورمشیر مستعفی،وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
- وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کردیا
- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
حکومت کا شاکر اللہ قتل کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان

شاکر اللہ کو بے دردی سے قتل کرنا بھارتی انتہا پسندی کا ثبوت ہے، سسی پلیجو فوٹو: فائل
اسلام آباد: سینیٹ میں اراکین نے بھارتی جیل میں پاکستانی شہری شاکر اللہ کے قتل پر بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف پاکستان اور بھارت میں مقدمات درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے ایوان سے دو بار واک آؤٹ کیا۔
سینیٹ کااجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔ شیری رحمان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بھارت نے شاکراللہ کی لاش 11دن بعد بارڈر پر دی، شاکراللہ جنگی قیدی نہیں تھا، بھارتی حکومت شاکر اللہ کی میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کر رہی۔ وزیر خارجہ مصروف ہیں وزیر انسانی حقوق ہی جواب دیں۔ سسی پلیجو نے کہا کہ شاکر اللہ کو بے دردی سے قتل کرنا بھارتی انتہا پسندی کا ثبوت ہے۔ عبدالقیوم نے کہا کہ لوگ غلطی سے سرحد پار کر جاتے ہیں۔اس معاملے کو عالمی قوانین کے تحت دیکھا جانا چاہیے۔
وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کون سا عالمی معاہدہ اس ہر لاگو ہوتا ہے۔ حکومت خاموش نہیں ہے، یو این سکیورٹی کونسل سمیت متعلقہ فورمز پر مشاورت کے بعد یہ معاملہ اٹھائیں گے۔
سینیٹرمشتاق احمد نے افراط زر بڑھنے کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا ملک کا قرضہ 28ہزار ارب سے تجاوز کر گیا ہے، جی ڈی پی کا تناسب 60فیصد سے تجاوز ہوچکا ہے،حکومت نے 39ارب 46کروڑ کا قرضہ لیا ہے، ہر ماہ پندرہ ارب کے حساب سے قرضہ لیا جا رہا ہے۔ عثمان کاکڑ نے کہا ہمارے ملک میں دولت کی تقسیم غیر منصفانہ ہے۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر نوبل انعام ملنا تھا تو ذوالفقار علی بھٹو کو دیا جاتا۔
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بتایا کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور آئی سی یو سے نکل آئی ہے۔گیس کی کمپنیوں میں پچھلے پانچ سالوں میں157 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پچھلے پانچ سالوں میں7 گنا بڑا ہے۔ بجلی بلوں کی ریکوری میں 2.5 فیصد، ٹیکس فائلرز میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا کے واجبات وہ ہیں جو سابق حکومت نے اپنی تشہیر کے لیے اشتہارات دیے اس کی رقم دے کر نہیں گئی۔
سینیٹ نے دارالحکومت اسلام آباد میں نجی قرضوں پر سود کی ممانعت کے بل2017 اور اسلام آباد کے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئرز کی سہولت کے قیام کے بل ڈے کیئرز سنٹرز بل 2018 کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔پارلیمنٹ نے مشترکہ پیغام دیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، جنگ نہیں چاہتے۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد چیئرمین نے اجلاس ملتوی کر دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔