سونم كپور 2013 کی "بیوٹی آف دی ایئر"، رنویر سنگھ "پرکشش ترین مرد" قرار

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 اگست 2013
تاج ہوٹل ميں ہونے والی خوبصورت تقريب ميں سونم کپور اور رنویر سنگھ سمیت کئی مشہور ماڈلز نے شرکت کی۔

تاج ہوٹل ميں ہونے والی خوبصورت تقريب ميں سونم کپور اور رنویر سنگھ سمیت کئی مشہور ماڈلز نے شرکت کی۔

ممبئی: سونم كپور 2013 کی “بیوٹی آف دی ایئر” کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جبکہ رنویر سنگھ کو “پرکشش ترین مرد” کا خطاب دیا گیا۔

بالی ووڈ کی شوخ وچنچل اداكارہ سونم كپور کو سال 2013 کی “بيوٹی آف دی ائير” کا ٹائٹل دیا گیا، سونم كپور كو یہ ٹائٹل ایک بھارتی فيشن ميگزين کی بیوٹی ایوارڈ 2013 کی  رنگار رنگ تقريب ميں ديا، تقریب میں فلم لٹیرا کے ہیرو رنویر سنگھ کو بھی “پرکشش ترین مرد” کا خطاب دیا گیا، جبکہ پلوی داس کو “بہترین ماڈل” قرار دیا گیا۔

ممبئی كے تاج ہوٹل ميں ہونے والی خوبصورت تقريب ميں سونم کپور، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دیا مرزا، دیانا پنٹی، کنال کپور، نیہا دھوپیا، زرین خان، ادیتی راؤ، یمی گوتم سمیت کئی مشہور ماڈلز نے شرکت کی، اس موقع پر سونم کپور نے بیوٹی آف دی ایئر کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ ٹائٹل بیوٹی انڈسٹری کے لئے باعث فخر ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ فلمی دنیا میں اسی طرح اپنا سفر جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ سونم کپور کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں رانجھنا اور بھاگ ملکھا بھاگ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔