حب: بارش کے باعث فیکٹری کی دیوار گرنے سے 5 بچوں سمیت6افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 اگست 2013
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ فوٹو : فائل

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ فوٹو : فائل

حب: جام کالونی میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب کی جام کالونی میں واقع ایک فیکٹری کی بوسیدہ دیوار بارش کے باعث اس سے ملحقہ جھونپڑی میں جا گری جس کے نتیجے میں جھونپڑی میں موجود 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ بچوں میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔