پانی کی عدم نکاسی کیخلاف لیاقت کالونی کے مکینوں کا احتجاج

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 25 اگست 2012
حیدرآباد:2ماہ گزر جانے کے بعد بھی لیاقت کالونی سے گندے پانی کی نکاسی نہیں کی جا سکی ہے، علاقے کی سڑکیں اور گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی۔ فوٹو: ایکسپریس

حیدرآباد:2ماہ گزر جانے کے بعد بھی لیاقت کالونی سے گندے پانی کی نکاسی نہیں کی جا سکی ہے، علاقے کی سڑکیں اور گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی۔ فوٹو: ایکسپریس

حیدرآباد: لیاقت کالونی کے رہائشیوں نے پانی کی عدم نکاسی اورکچرا نہ اٹھانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی کے رہائشیوںنے گزشتہ ایک ماہ سے علاقے میںجمع گندے پانی کی عدم نکاسی اورکچرا نہ اٹھانے آئل مل روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا اورمتعلقہ ادارے وافسران کے خلاف نعرے لگائے۔

اس دوران مشتعل افرادنے ٹائربھی نذرآتش کیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے علاقے سے نہ توگندے پانی کی نکاسی کی گئی اور نہ ہی کچرہ اٹھایا جارہا ہے، جس کے باعث مکینوں نے نہ صرف رمضان بلکہ عید کی خوشیاں بھی پانی اورکچرے میں منائی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے کے افسران سارا دن اپنے ذاتی مفادات کو پورا کرنے میں مصروف رہتے ہیں اور مکینوں کو اس پریشانی سے نجات دلانے کے لیے کسی بھی قسم کے کوئی موثراقدامات نہیںکر رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کئی بار متعلقہ ادارے اور افسران کو درخواست دی گئی لیکن اسکاکوئی نتیجہ برآمدنہیں ہواجبکہ گندے پانی اورکچرے کے باعث جہاں مکینوںکوآمدرفت میں مشکل پیش آرہی ہے، وہیں کئی مکین بیماریوں میں بھی مبتلا ہوگئے ہیں۔ انھوں نے گورنر ،وزیر اعلیٰ اور دیگر بلدیاتی افسران سے مطالبہ کیا کہ علاقے سے گندے پانی کی نکاسی اور کچرا نہ اٹھانے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔